ڈاکٹر شاہدمسعود ڈٹ گئے، زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کے 40 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش، کئی فارن کرنسی اکاؤنٹس بھی شامل، چونکا دینے والے انکشافات

28  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی وتجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے تہلکہ خیز انکشافات کے بعد سینئر صحافی اپنے موقف پر قائم ہیں، تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سات سالہ زینب کے قتل کا معاملہ چل رہا ہے اور اس کی تفتیش ہو رہی ہے، میں نے چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب اور دیگر جج صاحبان کے تین رکنی بنچ کے سامنے ملزم عمران کے چالیس بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کر دی ہیں،

چالیس بینک اکاؤنٹس جو پاکستان میں موجود ہیں اور اس میں سے کئی فارن کرنسی اکاؤنٹس ہیں اور اگلی سماعت پر پوری کوشش کروں گا اس کے مزید اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کر سکوں، سینئر صحافی نے اس موقع پر کہا کہ اس کے بیس سے پچیس اکاؤنٹس ہیں جو باہر کام کر رہے ہیں اسی کے نام سے ہیں اور یہ اکاؤنٹس دنیا بھر میں اسی کے نام اور پتے سے ہیں، میری کوشش ہو گی کہ اس بندے کے 80 اکاؤنٹس کی تفصیلات اگلی پیشی پر عدالت میں پیش کر دوں، سینئر صحافی وتجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ایک اکاؤنٹ اس کا ایسا ہے جس میں مجھے شبہ ہے کہ اس میں 16 لاکھ یوروز کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے اور یہ چائلڈ پورنو گرافی جو باہر کے ملکوں سے چلتی ہے یہ ایک بہت بڑی مافیا کا ایک چھوٹا سا کارندہ ہے اس کی جان کو خطرہ ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب کو کہا ہے کہ اس شخص کی جان کو خطرہ ہے اور جس پر چیف جسٹس صاحب نے اس کی سکیورٹی بڑھانے کا کہا ہے اور آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات ذاتی طور پر اس کی جان کی حفاظت کے ذمہ دار ہوں گے کیونکہ میری گزارش یہ تھی کہ اس کی جان کو خطرہ ہے وہ اکیلا آدمی نہیں ہے اس کے پیچھے مضبوط شخصیات ہیں۔ میں نے چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب اور دیگر جج صاحبان کے تین رکنی بنچ کے سامنے ملزم عمران کے چالیس بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کر دی ہیں

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…