پارلیمنٹ پر لعنت! پارلیمان کیلئے تکلیف دہ الفاظ استعمال کئے گئے ٗان لوگوں کو اسمبلیوں میں آکر یہ کام کرنا پڑیگا،سر دار ایاز صادق نے بڑا اعلان کردیا

19  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمان کے لیے جو الفاظ استعمال ہوئے اور جس نے بھی کیے تکلیف دہ ہیں ٗجو سیاستدان ایسی بات کرتے ہیں انہیں اسمبلیوں میں آکر پھر حلف اٹھانا پڑے گا۔جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر

قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے اسی پارلیمان کی حفاظت کا حلف اٹھایا ہے، پارلیمان کے لیے جو الفاظ استعمال ہوئے اور جس نے بھی کیے تکلیف دہ ہیں، ان الفاظ پر افسوس بھی ہے اور دکھ بھی، ہم خود حلف اٹھاتے ہیں اور خود توڑتے ہیں۔ جو سیاستدان ایسی بات کرتے ہیں، انہیں اسمبلیوں میں آکر پھر حلف اٹھانا پڑے گا، جس اسمبلی میں آنا ہے اسی کی بے توقیری کریں تو افسوسناک ہے۔ایاز صادق نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی پارلیمنٹ کی عزت کروائیں، یہ مناسب نہیں کہ باہر جو بات ہوئی اس پر ایکشن لیں، ایوان میں یہ بات ہوتی تو شاید کچھ اور طرح سے دیکھتے، پارلیمنٹ کی توہین ادارے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ جمہوریت کے علاوہ جو بھی سسٹم آیا وہ سب کے سامنے ہے، تاریخ بتاتی ہے کہ جمہوری سسٹم بہتر تھا یا کوئی اور، جمہوریت کو بار بار اکھاڑا گیا، نہ جانے عوام کی رائے کو کب اہمیت دی جائے گی، یہ عوام کا حق ہے کہ فیصلہ کریں کون ٹھیک ہے اور کون غلط، اگر کسی اور طرف جائیں گے تو عوام کے حق پر قدغن ہوگی۔  ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمان کے لیے جو الفاظ استعمال ہوئے اور جس نے بھی کیے تکلیف دہ ہیں

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…