ویرات انوشکا شادی کی منتظم نے خفیہ شادی کا راز عیاں کردیا

18  دسمبر‬‮  2017

میلان (این این آئی)کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا کی شادی کی منتظم دیویکا نارائن نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات اور انوشکا دونوں ہی شادی کی تقریب کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے اور اس مقصد کیلئے انہیں انتظامات کرنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ جب ان سے پوچھا جاتا کہ کس کی شادی ہورہی ہے تو وہ یہی کہتیں کہ دلہن کی شادی ہے اور جب بہت زیادہ اصرار کیا جاتا تو وہ یہی کہتیں

کہ ہم نے جوڑے کا نام خفیہ رکھنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔کوہلی انوشکا شادی کی منتظم نے بتایا کہ شادی کیلئے کیے گئے تمام انتظامات انوشکا کا آئیڈیا تھا جس پر انہوں نے صرف عملدرآمد کرایا اور شادی کی تمام تقریبات روایتی بھارتی انداز سی کی گئیں۔دیویکا کے مطابق شادی کی تمام تقریبات 3 روز تک جاری رہیں ٗپہلے روز ویلکم لنچ، سنگیت اور منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جب کہ دوسرے روز مہندی اور رت جگا ہوا۔شادی کے تیسرے روز گرینڈ فائنل ہوا اور جو تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوئیں وہ شادی کے تیسرے روز کی ہی تھیں۔دیویکا نارائن کا کہنا تھا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ انوشکا اس قدر مشکل دلہن ثابت ہوں گی ٗکیونکہ وہ مہندی لگانے سے تصاویر بنانے تک کے ہر مرحلے پر خود ہدایات دیتیں اور انہی کی ہدایت پر عمل کیا جاتا۔دیویکا کے مطابق ویرات اور انوشکا دونوں ہی صوفی ازم سے بہت قریب ہیں اور دونوں مولانا رومی کی شاعری سے متاثر ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے شادی میں شریک مہمانوں کو مولانا رومی کی شاعری کا مجموعہ بطور تحفہ دیا اور شادی کی تقریبات کے دو روز تک مولانا رومی کی ہی نظمیں مہمانوں کو سنائی گئیں۔ خیال رہے کہ دیویکا نارائن نے انوشکا ویرات کی شادی سے متعلق سب سے پہلے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیا تھا جس کے دوران انہوں نے شادی سے متعلق بعض چیزوں کا انکشاف کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…