مریم نواز2017کی 11بااثر خواتین میں شامل

18  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کو سال کی 11 بااثر ترین خواتین میں شامل کیا گیا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے عزم و ہمت کی بنیاد پر نام بنانے والی دنیا کی 11 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی، جن میں مریم نواز کا نام بھی شامل ہے۔نیو

یارک ٹائمز کی جاری کی گئی اس فہرست میں حکومت، قانون، فرسودہ رسم و رواج اور زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی سعودی عرب، انڈونیشیا، جرمنی، اٹلی، سوئیڈن، فرانس، برما، ترکی اور چین کی باہمت خواتین شامل ہیں، جنہوں نے اپنے الفاظ، ارادوں اور عزائم سے دنیا کے منظر نامے میں شناخت بنائی۔پاکستان کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے والی مریم نواز شریف کو بھی دنیا کی باثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔مریم نواز شریف نے مختصر ترین عرصے میں نمایاں مقام حاصل کیا اور اپنے والد نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد لاہور کے حلقے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے لیے اپنی والدہ کلثوم نواز کی باقاعدہ انتخابی مہم چلائی اور اسے کامیابی سے ہمکنار کیا۔وہ اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لگنے والے الزامات پر ان کا بھرپور دفاع بھی کرتی رہیں۔مریم کو نواز شریف کی سیاسی جانشین کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…