وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس،روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کے بارے میں بڑا فیصلہ کرلیاگیا

11  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو تاریخی اور ثقافتی اہمیت کی حامل عمارت قرار دیتے ہوئے ایوی ایشن ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ ہوٹل کی آمدن کو بہتر بنانے کیلئے جامع کاروباری منصوبہ پیش کیا جائے۔ پیر کو وزیراعظم کی زیر صدارت روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق امور کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔سیکرٹری ہوا بازی ڈویژن نے اجلاس کو

ہوٹل کی مالیاتی حالت اور سرمایہ کاری پر منافع کی کم ہوتی ہوئی شرح کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاست کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کو ایک اہم تاریخی عمارت تصور کرتی ہے اور اس کی فروخت آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گرانقدر پراپرٹی کے علاوہ یہ ہوٹل پاکستان کیلئے ثقافتی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے ایوی ایشن ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ متبادل یا دیگر ترقیاتی منصوبہ کے ذریعے روز ویلٹ ہوٹل کی آمدن کو بہتر بنانے کیلئے کاروباری منصوبہ پیش کرے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…