گیس کمپنیوں کو چوری اور لیکج روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا حکم

20  اپریل‬‮  2015

اسلام ا باد ( نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ نے گیس کمپنیوں کو چوری اور لیکج روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا حکم دے دیا ، جسٹس دوست محمد کہتے ہیں گیس کی لیکج اور چوری قومی خزانے اور انسانی جانوں کیلئے نقصان دہ ہے۔ شہری کو چالیس لاکھ روپے بل بھجوانے سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ایس این جی پی ایل کی درخواست پر سماعت جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کہ گیس کمپنی نے ایک شہری کو چالیس لاکھ روپے کا بل بھیجا حالانکہ اس شہری کی ماہانہ آمدن صرف 16 ہزار روپے تھی۔ ججز کالونی میں گیس پائپ لائن سے لیکج کی شکایت کے باوجود کوئی چیک کرنے نہیں آیا ، گیس کمپنیوں کا لیکج چیک کرنے کا کوئی میکنزم نہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ گیس کی لیکج اور چوری قومی خزانے اور انسانی جانوں کیلئے نقصان دہ ہے۔ گیس کمپنیاں ماہانہ بنیادوں پر پائپ لائنز سے لیکج چیک کریں ، سپریم کورٹ نے گیس کمپنیوں کو چوری اور لیکج روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا حکم دیتے ہوئے چالیس لاکھ روپے بل سے متعلق سوئی ناردرن گیس کمپنی کی اپیل نمٹا دی۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…