آئی ایم ایف سے مزید قرضہ،روپے کی قدر میں کمی،وزیراعظم نے اہم ترین اعلان کردیا

15  اکتوبر‬‮  2017

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت آئی ایم ایف کے بغیر بھی چل سکتی ہے، اب کوئی نیا قرض یا پروگرام نہیں لیں گے اور نہ ہی روپے کی قدر گرانے کا کوئی ارادہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزگورنرہاؤس کراچی میں سینئراسٹاک بروکرزاورصنعتکاروں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔وزیراعظم نے سرمایہ کاروں اور اسٹاک ایکسچینج کے عہدیداروں سے ملاقات میں اقتصادی

صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی گذشتہ چار سال کی مجموعی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم کو اسٹاک ایکسچینج عہدیداروں نے انڈیکس میں حالیہ کمی کی وجوہات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بروکرز نے مارکیٹ کی بحالی کیلئے وزیر اعظم کومتعدد تجاویز بھی دیں، ملاقات میں پاکستان اسٹاک ایکسجینج کی ترقی اوراس میں مزید بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی معیشت آئی ایم ایف کے بغیر چل سکتی ہے، آئی ایم ایف سے کوئی نیا قرض پروگرام نہیں لیں گے اور حکومت کا روپے کی قدر گرانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اس کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ پر عائد ٹیکسوں پر نظرثانی کی جائے گی۔وزیراعظم نے اسٹاک مارکیٹ کے مسائل پر اعلی اختیاراتی کمیٹی بنا دی، کمیٹی کے سربراہ گورنر سندھ محمد زبیر ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت آئی ایم ایف کے بغیر بھی چل سکتی ہے، اب کوئی نیا قرض یا پروگرام نہیں لیں گے اور نہ ہی روپے کی قدر گرانے کا کوئی ارادہ ہے

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…