عمران خان کو اشتہاری ہونے کے باوجود کوئی کیوں ہاتھ نہیں لگاتا؟ لیگی رہنما کے عمران خان بارے اہم انکشافات

12  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جب تک عدالتیں بلاتی رہیں گی ہم عدالتوں میں پیش ہوتے رہیں گے ٗ عمران خان کو اشتہاری ہونے کے باوجودکوئی ہاتھ تک نہیں لگاتا، جس دن عمران خان اور ان کی اے ٹی ایم مشین کے خلاف فیصلہ آئے گا اس دن ملک کے اندر سکون ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کمنٹری

سے پیسہ کمایا ہے لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ کون سی کمنٹری ہے جس سے اربوں روپے کی پراپرٹی بنائی جاسکتی ہے، اگر ایسا ہے تو رمیز راجا کے پاس بھی ساڑھے چار سو کنال کا گھر ہونا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص 2002ء میں اپنی ایک کار اور جوا کھیل کر قرض اتارتا ہے وہ 2013ء اور آج کے اثاثوں میں پونے دو ارب روپے کا اضافہ بتاتا ہے، خان صاحب بتائیں یہ سارا پیسہ کہاں سے آیا ہے، وہ اس کی معزز عدالت میں وضاحت پیش کریں اور اگر نہیں تو پھر بھی بتائیں کہ وہ ارب پتی کیسے بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی عدالتوں کے لئے جیل گیا ہے تو ہم سیاسی کارکن گئے ہیں ، عمران خان تو ڈکٹیٹرز کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے اور لوگوں کو جیلوں میں بھجوانے والوں کے ساتھ تھے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ قوم کو ان ساری باتوں کو سمجھنا پڑے گا، جس دن عمران خان اور ان کی اے ٹی ایم مشین کے خلاف فیصلہ آئے گا اس دن ملک کے اندر سکون ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جتنے چور اور ڈاکو تھے وہ اب عمران خان کے اردگرد ہیں کیونکہ عمران خان کو پیسوں کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ایک ایسی پٹیشن آ جائے جس میں عمران خان کا بلڈ ٹیسٹ ہو۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…