سیف علی خان کی ایک اور فلم فلاپ،’’شیف‘‘کی 2دن کی کمائی محض 2کروڑ

9  اکتوبر‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی فلم ’’شیف‘‘ باکس افس پربزنس کرنے میں یکسر ناکام ہو گئی ،فلم کا ابتدائی دو رروز نے صرف دو کروڑ کمائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ نو اب سیف علی خان کی 30 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی فلم ’’ شیف‘‘ مداحوں کو بالکل بھی متاثر نہ کر سکی اور بر ی طرح ناکام رہی ،فلم ’’شیف‘‘6 اکتوبر کو سینما گھروں

کی زینت بنی تاہم اہم بات یہ ہے کہ سیف علی خان کی یہ مسلسل چھٹی فلم ہے جو باکس آفس پر فلاپ رہی ہے۔سیف علی خان کی آخری کامیاب فلم ’’ریس 2‘‘تھی جو 2013میں ریلیز ہوئی تھی،اس کے بعد ان کی آنے والی فلموں میں ’’گوگواگون‘‘،’’بلٹ راجہ‘‘،’’ہم شکلز‘‘،’’ہیپی اینڈنگ‘‘،’’ڈولی کی ڈولی ‘‘،’’فنٹیم ‘‘اور رنگون شامل ہیں جو سب ہی ایک اچھا بزنس کرنے میں

ناکام رہی ۔چھوٹے نواب اس بات کا عندیہ پہلے ہی دے چکے ہیں کہ اگر ان کی ’’شیف‘‘ناکام ہوتی ہے تو ان کو سوچناپڑے گا کہ وہ اپنے کیرئیر میں کہاں غلطی کر رہے ہیں۔ریس فرنچائزسے بھی ان کوفارغ کروا دیا گیا ہے جس میں ان کی جگہ سلمان خان نے لے لی ہے۔واضح رہے کہ راجہ کرشنا مینن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’شیف‘‘ 2014’میں بننے والی مشہور امریکی کامیڈی ڈرامہ فلم ’’شیف‘‘ کا ری میک ہے جس میں مرکزی کردار سیف علی خان نے ادا کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…