عمران نیازی کا تختہ الٹ گیا ،عائشہ گلالئی کا پارٹی میں دھڑا بنانے کا اعلان

19  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا تحریک انصاف سے تختہ الٹ گیا ہے، تحریک انصاف ہماری جماعت ہے ہم اسی جماعت کے منشور کو تبدیل کریں گے،ہم پرانے لوگوں کے ساتھ جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں خیبرپختونخوا عوام کا پیسہ اس طرح لگایا گیا جس طرح عمران نیازی کے گھر میں لگا ہوا ہے،نیازی کرپٹ لوگوں کو

ساتھ ملا کر ملک سے کیسے کرپشن کا خاتمہ کرسکتے ہیں،عمران نیازی الیکشن کمیشن کی بجائے ووٹ نہ ملنے پر لاہور کے عوام کے خلاف عدالت جائیں،پرویز خٹک ٹھیکیدار اور کرپٹ انسان ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے ایک بار پھر عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کی اور کہا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ اسی طرح لگایا گیا جس طرح عمران نیازی کے گھر میں لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو سوچنا چاہیے کہ وہ لاہور کا ضمنی انتخاب کیوں ہار گئے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملا کر ملک سے کیسے کرپشن کا خاتمہ کرسکتے ہیں، ارب پتیوں اور وڈیروں کو ملا کر کیسے غریب اور مڈل کلاس کی بات کرسکتے ہیں، عمران نیازی نے الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے لیکن انہیں مشورہ دیتی ہوں کہ وہ ووٹ نہ ملنے پر لاہور کے عوام کے خلاف عدالت جائیں۔عائشہ گلالئی نے کہا عمران نیازی مڈل کلاس والوں پر جھوٹے مقدمے کرتے ہیں جس طرح مجھ پر کرپشن کا مقدمہ کیا لیکن عدالت نے مجھ پر کرپشن کے الزامات مسترد کردیئے۔انہوں نے ایک بار پھر عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک کردار سے عاری شخص ہیں

اور ان کا خواتین کے ساتھ رویہ درست نہیں، عمران نیازی پاکستان کی خواتین کا استحصال کررہے ہیں۔عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ عمران نیازی حاسد شخص ہیں، وہ جس شیخ رشید کو کچھ سال پہلے چپڑاسی رکھنے پر راضی نہیں تھے اب اس شخص کو ہی وزیراعظم نامزد کردیا، کیا انہیں جہانگیر ترین اور شاہ محمود سمیت کسی پارٹی کے شخص پر اعتماد نہیں جو کسی اور جماعت والے کو پی ٹی آئی کی طرف سے وزیراعظم نامزد کیا۔

انہوں نے کہا کہ نذر گوندل، بابر اعوان، فردوس عاشق اور علیم خان جیسے لوگ جماعت پر قبضہ کرچکے ہیں، عمران نیازی نے کرپٹ لوگوں کو پارٹی کے معاملات سونپ دیئے ہیں اور پارٹی کو 1996 سے چلانے والوں کو نظر انداز کردیا گیا۔عائشہ گلالئی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک پر بھی الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک ٹھیکیدار اور کرپٹ انسان ہیں، انہیں صوبے کا وزیراعلی بنادیا گیا اب ان کے خلاف

احتساب کمیشن کیسے کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی بزدل اور منشیات کے عادی ہیں وہ ملک کیسے چلاسکتے ہیں، اب پارٹی میں ان کا تختہ الٹ گیا ہے، اکبر ایس بابر اور جسٹس وجیہہ سمیت دیگر ایم پی ایز بھی میرے ساتھ آنے کو تیار ہیں، ہم جلد مل کر ایک میٹنگ کریں گے جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل اور جلسے کا اعلان کریں گے۔عائشہ گلالئی نے کہا تحریک انصاف ہماری جماعت ہے ہم اسی جماعت کے منشور کو تبدیل کریں گے

۔واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے اس سے قبل بھی عمران خان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے جب کہ پی ٹی آئی نے ان الزامات کی تردید کی اور عمران خان نے عائشہ گلالئی کو خط لکھ کر انہیں پارٹی کی منحرف رکن قرار دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…