’’نیا پاکستان کے دعویداروں کا اصل چہرہ سامنے آگیا‘‘افسوسناک انکشاف

22  اگست‬‮  2017

پشاور(آئی این پی ) پشاور کے علاقے تہکال کے بعد فقیرآباد، خیبرکالونی، پشتہ خرہ ا ور ملحقہ علاقوں کے مریضوں میں بھی ڈینگی بخار کی تشخیص،پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی،پنجاب حکومت کی رضاکارانہ خدمات کو

خیبرپختونخوا نے سیاسی چال قرار د یکر میڈیکل ٹیم کو سرکاری اسپتالو ں تک رسائی نہیں دی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے پشاور کے علاقے تہکال کے بعد فقیرآباد، خیبرکالونی، پشتہ خرہ ا ور ملحقہ علاقوں کے مریضوں میں بھی ڈینگی بخار کی تشخیص ہو گئی ہے لیکن پشاور میں دیگر عوامی مسائل کی طرح ڈینگی وائرس کا مسئلہ بھی سیاست کی نذر ہونے لگا ہے ۔ پنجاب حکومت کی رضاکارانہ خدمات کو خیبرپختونخوا نے سیاسی چال قرار دیتے ہوئے میڈیکل ٹیم کو سرکاری اسپتالو ں میں رسائی نہیں دی۔صوبائی حکومت کے انکار کے باوجود پنجاب سے پشاور جانے والی کاروان صحت’ موبائل میڈیکل وین پر شہریوں کا رش بڑھ گیا جسے دیکھتے ہوئے گزشتہ روز مزید 2 موبائل ٹیمیں پشاور پہنچ چکی ہیں۔شہر یوں کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت میسر نہیں پھر بھی صوبائی حکومت نے پنجاب سے آئی ٹیموں کو اسپتالوں تک رسائی دینے سے انکار کر دیا۔سرکاری اسپتالوں سے مایوس افراد کے لئے پنجاب حکومت کا “کاروان صحت” نعمت بن کر سامنے آیا جہاں دن رات مریضوں کا مفت چیک اپ کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…