’’جیو نیوز‘‘ کے ایک بہت مشہور اینکر امریکہ میں سفیر لگنا چاہتے ہیں

6  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے ایک بہت بڑے اینکر ہیں اور وہ ہرہفتے ایک پروگرام بھی کرتے ہیں۔ وہ اینکر اندھا دھند حکومتی حمایت کرتے ہیں اور وہ یہ سب اس لئے کر رہے ہیں کہ وہ امریکہ میں سفیر لگنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی (شہزادی) مریم نے اس اینکر کو یہ باور بھی کروایا ہے کہ وہ انہیں امریکہ میں سفیر لگوا دیں گی۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ جہاں پر ہر چیز کی ایسی قیمت لگی ہوئی ہو وہاں انصاف کیا ہوگا۔

دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ1999 میں جمائمہ خان نے570ڈالرز کی ملتانی ٹائلز لاہور سےخرید کراپنی والدہ کو گفٹ کیںتونواز حکومت نےانکےخلاف مقدمہ درج کروادیا تھاکہ یہ ہماری ثقافت جو چوری کرکے لے جا رہی ہیں۔ یہ واقعہ 12 جنوری 1999 کاہے۔ اس وقت عمران خان کی اہلیہ جمائما خان نے بڑی چاہت سے شاہکار ملتانی ٹائلزلاہور سے خرید کر اپنی والدہ کو تحفتاََ بھجوائی تھیں ۔ اس پر نواز حکومت نے ان پر باقاعدہ مقدمہ درج کر دیا تھا اور انہیں اس میں ذلیل کرنے کی کوشش کی تھی۔ مریم جو اقدار کی باتیں کرتی ہیں اس وقت ان کی اقدار کہاں تھی؟ جمائما بھی کسی کی بہن، بیٹی تھی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…