اسرائیل نے اہم اسلامی ملک پر حملہ کردیا

25  جون‬‮  2017

یروشلم/دمشق(آئی این پی)اسرائیل کے ایک لڑاکا جیٹ نے مقبوضہ گولان کی چوٹیوں پر دس راکٹ فائر کیے جانے کے بعد شام پر حملہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے مقبوضہ گولان کی چوٹیوں کے شمالی حصے میں شامی فوج کے دو ٹینکوں کو نشانہ بنایاہے۔اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ شامی علاقے کی جانب سے آنے والے راکٹوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی خود مختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزیوں

کے پیش نظر اقوام متحدہ کی مبصر فورس سے اس واقعے پر احتجاج کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کا یہ مبصر مشن 1974 میں دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ جنگ بندی سمجھوتے کی نگرانی کررہا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے شام میں 2011 میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ ان میں زیادہ تر حملوں میں شامی صدر بشارالاسد کی اتحادی لبنانی تنظیم حزب اللہ کے قافلوں یا اس کی اسلحے کی مبینہ ذخیرہ گاہوں پر کیے گئے ہیں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…