آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے بہترین لمحے کا اعلان کردیا ،پاک بھارت میچ کا وہ لمحہ کون سا تھا؟آپ بھی جانئے

25  جون‬‮  2017

دبئی(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لندن میں کھیلے گئے چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے بہترین لمحے کا اعلان کردیا اور یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کا ایک سنسنی خیز لمحہ ہے جب محمد عامر نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آؤٹ کیا تھا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کونسل کے آفیشلز نے باہمی ووٹنگ سے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے بہترین لمحے کا انتخاب کیا

اور وہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی جانب سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آؤٹ کیے جانے کا لمحہ تھا۔خیال رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 338 رنز بنائے تھے جبکہ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں گر گئی تھی جب محمد عامر نے روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو کردیا تھا۔ محمد عامر اپنا دوسرا اوور کرنے آئے تو ان کے سامنے بھارتی کپتان ویرات کوہلی موجود تھے۔ عامر نے اس موقع پر شاندار گیند کی جو ویرات کوہلی کے بلے سے لگنے کے بعد سلپ پر اظہر علی کے پاس گئی لیکن انہوں نے کیچ گرادیا۔اس موقع پر محمد عامر سمیت پاکستانی شائقین کو بھی شدید دھچکا لگا کیونکہ یہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کیچ تھا اور اس کی وجہ سے میچ کا نتیجہ پاکستان کے خلاف ہوسکتا تھا تاہم محمد عامر نے ہمت نہیں ہاری اور اگلی ہی گیند پر دوبارہ ویرات کوہلی کو پریشان کردیا، کوہلی نے اسٹروک کھیلا لیکن آف سائیڈ پر کھڑے شاداب خان نے اس بار کوئی غلطی نہیں کی اور کیچ کرلیا اور یہی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔آئی سی سی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد عامر کی اسی گیند کی ویڈیو پوسٹ کی ہے اور اسے چیمپیئنز ٹرافی کا بہترین لمحہ قرار دیتے ہوئے محمد عامر کو مبارکباد بھی دی ہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…