پاک فوج کیخلاف سازش ۔۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ اعلیٰ ادارے کے خلاف ایک چھوٹا افسر خبر دے ۔۔ پانسہ کس طرح پلٹا گیا

29  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کی ذمہ داری چھوٹوں پر ڈال کر قربانی کا بکرا بنایا گیا ‘ اعلیٰ ادارے کے خلاف خبر ایک چھوٹا افسر نہیں دے سکتا ‘ ڈان لیکس مسلح افواج اور ملک کیخلاف سازش ہے ‘ خبر خاص پلان کے تحت لیک کی گئی‘راؤ تحسین عدالت چلا گیا تو وہاں سے بحال ہو جائے گا۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ رپورٹ ایسی ہی آئے گی۔ ممکن نہیں ہے کہ یہ طارق فاطمی کے لیول پر ایسا ہو۔ خبر خاص پلان کے تحت لیک کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میمو گیٹ اور ڈان اسکینڈل میں ایک جیسے الزامات لگائے گئے۔ ڈان لیکس پر مرضی کا کمیشن بنایا گیا۔ اعلیٰ ادسارے کے خلاف خبر ایک چھوٹا افسر نہیں کر سکتا۔ ڈان لیکس کی ذمہ داری چھوٹوں پر ڈال کر قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ راؤ تحسین عدالت چلا گیا تو وہاں سے بحال ہو جائے گا۔ ڈان لیکس مسلح افواج اور ملک کیخلاف سازش ہے۔واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے حکومتی نوٹیفکیشن کو بھی مسترد کیا جا چکا ہے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…