بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے پاس سزا سے بچنے کے صرف3ہی طریقےباقی ہیں 

11  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے اہلکارکلبھوشن یادیوکوگزشتہ روزفوجی عدالت نے پاکستان میں سنگین الزامات ثابت ہونے پرسزائے موت سنائی ہے جبکہ دوسری طرف بھارتی اس فیصلے پرقانون کوبالائے طاق رکھتے ہوئے سراپااحتجاج ہے۔بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیوجوکہ اب مجر م ہے اس لئے قانون کے مطابق اب اپنی سزاکے خلاف تین طریقے استعمال کرسکتاہےتاکہ وہ سزاسے بچ جائے

یااس کی سزاکم ہوجائے یاختم کردی جائے۔کلبھوشن یادیوکے پاس اس وقت تین راستے ہیں کہ جووہ اختیارکرسکتاہے ان میں ایک فوجی عدالت ،دوسراسپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل اورتیسراوہ صدرپاکستان سے رحم کی اپیل کرسکتاہے کہ اسے معاف کردیاجائے ۔اس سے قبل پرویزمشرف جب صدرپاکستان تھے توانہوں نے بھارتی جاسوش کشمیر سنگھ کو 4مارچ، 2008 کومعافی دیدی تھی جس پراس کورہائی مل گئی تھی ۔اس سے قبل سابق صدرغلام اسحاق خان نے بھی سرجیت سنگھ کی سزائے موت کوعمرقیدمیں تبدیل کردیاتھااوروہ یہ سزامکمل کرنے کے بعد بھارت واپس چلاگیاتھا۔پاکستانی قوانین کے مطابق کلبوشن یادیوفوجی عدالت کے خلاف اپیل دائرکرسکتاہے اوراس کے خلاف پھریہی فیصلہ برقراررہے تووہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس سزاکے خلاف اپیل کرسکتاہے اوروہاں پربھی اگراس کی سزابرقراررہتی ہے تووہ بھارتی فوج کے آفیسررینک کاہونے کی وجہ سے صدرپاکستان سے معافی کی اپیل کرسکتاہے ۔کلبھوشن کی سزااگرصدرپاکستان برقراررکھتے ہیں توپھراس پھانسی دے دی جائے گی اورصدرپاکستان کی صوابدیدہے کہ وہ کلبھوشن یادیوکی معافی کی اپیل پراس کی سزاکوعمرقیدیاختم کردیں ۔۔دوسری طرف بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے بھی آج راجیاسبھامیں کلبھوشن یادیوکےلئے اعلان کیاہے کہ وہ اپنے شہری کےلئے اچھے وکیل سے لے کرصدرتکجائے گے تاکہ کلبھوشن کی سزاختم کرائی جاسکے ۔تاہم کلبھوشن کاجرم اتناسنگین ہے کہ اس کومعاف کرنے کے امکانات نہ ہونے کے برابرہیں ۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…