بھارت کی پہلی انوکھی ہم جنس پرست شادی

16  مارچ‬‮  2015

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں جدت کی طرف ایک قدم اور بڑھتے ہوئے پہلی لیزبین شادی انجام پاگئی ہے۔ شانن اور سیما نامی دونوں خواتین چھ برس قبل امریکہ میں ایک فٹنس کی کلاس کے دوران ملی تھیں اور پہلی نظر میں محبت کا تیر ان کے دلوں میں اتر گیا تھا اور انہوں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنی شادی نہایت دھوم دھام سے کریں گی۔ ان کی یہ شادی امریکہ میں انجام پائی ہے۔ شانن کا کہنا ہے کہ ان کے لیے یہ بہرحال پہلی نظر کی محبت ہی تھی جس میں سیما ان کو ایسی بھائی کہ اب وہ اس کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتیں۔ دوسری طرف سیما نے بھی چھ برس قبل ہی اس بات کا اعلان کردیا تھا کہ وہ ہر صورت میں شانن سے ہی شادی کریں گی اور اب انہوں نے اپنے اس فیصلے پر عمل کر دکھایا ہے۔ اس شادی کی تصاویر فوٹو گرافر سٹیف گرانٹ نے لی ہیں جو ہم جنس پرستوں کی شادیوں کی تصاویر بنانے کے حوالے سے پہلے ہی کافی شہرت رکھتی ہیں ۔سٹیف کا کہنا ہے کہ میں کافی عرصے سے اس شادی کی امید کر رہی تھی اور یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اس شادی کی تصاویر میں نے ہی بنائی ہیں۔ شادی کی تقریب کے بارے میں سٹیف نے بتایا کہ یہ ایک بہت خوبصورت اور شاندار تقریب تھی جس میں دونوں جانب سے خاندانوں کے افراد اور دوست شریک ہوئے جنہوں نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ بھارت سے تعلق رکھنے والی سیما نے ہندوستانی رسوم و روایات کے مطابق شادی کا سرخ جوڑا پہنا اور انہیں پالکی یا ڈولی میں شادی کے لیے لایا گیا۔ شادی کی رسومات میں انہوں نے شانن کے ساتھ اپنے پلو کی گرہ بھی باندھی اور دونوں خواتین نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں بھی پہنائیں۔

5yV1ipU



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…