جنرل راحیل شریف کے جانے کے بعدحکومت میں کیا چل رہا ہے؟ پیپلز پارٹی نے بڑا دعوی کر دیا

27  دسمبر‬‮  2016

حیدرآباد(آئی این پی)مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کے جانے کے بعدحکومت میں جان آگئی ہے،کہا جارہا ہے نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیں گے،آپ کون ہوتے ہیں نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے والے،عقل کے اندھوں کی اکثریت مسلم لیگ ن میں ہے،ہم اداروں کے خلاف نہیں،چاہنے والے ہیں،پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی سوچ لے کر کئی مر کھپ گئے،مسلم لیگ ن تصادم کی جانب جارہی ہے،مفاہمت کی فضاء کو نقصان نہ پہنچا یا جائے۔
وہ پیر کو حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں کہا کہ کچھ عرصہ قبل حکومت بہت مایوس تھی جنرل راحیل شریف کے جانے کے بعد حکومت میں جان آگئی،وزراء کہتے تھے ہم اور فوج ایک صفحے پر ہیں،اب کہا جارہا ہے ہم نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیں گے،آپ کون ہوتے ہیں نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے والے،حکومت کی وجہ سے پنجاب میں نیب پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوسکا۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم محب وطن ہیں ہمیں کوئی ڈراور خوف نہیں ہے،
حکومت بتائے مقدمات جو انتقامی کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں کریں،مفاہمت اور بات چیت کے دروازے بند کر رہے ہیں،عقل کے اندھوں کی اکثریت مسلم لیگ ن میں ہے،ہم اداروں کے خلاف نہیں چاہنے والے ہیں ،ہوسکتا ہے آپ کے ظلم و ستم سے پارٹی کی رفتار سست ہوجائے،آپ کے ظلم و ستم کے باوجود پیپلزپارٹی ختم نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ صرف ایک وزیر اپنے جلال کا مظاہر ہ کر رہا ہے،میں سمجھتا ہوں مفاہمت کی سیاست کو آگے بڑھانا چاہیے،پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی سوچ لے کر کئی مرکھپ گئے،مفاہمت کی فضاء کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…