’’خبردار ۔۔۔ہوشیار‘‘ محکمہ موسمیات کی خوفناک پیشن گوئی ۔۔! کراچی میں کیا ہونے والا ہے ؟

8  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چلنے والی سمندری ہوائیں رک گئیںہیں جس کے بعد گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔کراچی میں ماہ اکتوبر کے شروع ہوتے ہی شہر سے بادل اس شہر سے کچھ روٹھے روٹھے نظر آرہے ہیں ۔گزشتہ روز شہر کے درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہوئی تو پارہ 36اعشاریہ5 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا، لیکن آج تو کراچی میں سمندری ہوائیں ہی رک گئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی علاقوں سے ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، آج کراچی میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائیگی اورپارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شام میں سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں،لیکن اتوار کو پھر کراچی میں گرم گزرنے کا امکان ہے تاہم ہیٹ اسٹروک کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر میں موسم ایک بار پھر سے بہتر ہوجائے گاجبکہ دسمبرسے خنکی کا آغاز ہوجائے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور مردان، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے ٗگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاتاہم مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش فاٹا کے علاقوں پارہ چنار 08،خیبرپختونخوا کے علاقے کالام 03۔گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں 02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔‎

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…