سابق صدرپرویز مشرف کانجی تقریب کے دوران ایسا کام کردکھایا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

25  ستمبر‬‮  2016

نیو یارک (آئی این پی)کمر کی تکلیف کے باعث علاج کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے نجی تقریب کے دوران ’’شکر ونڈا رے‘‘ پر اہلیہ کے ہمراہ ٹھمکوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی‘ عوام کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا اظہار چند ایک نے کمانڈو کے رقص پر داد تحسین دیا تو چند کا کہنا تھا کہ ’’پرویز مشرف کمر درد کے علاج کا نیا طریقہ سکھا رہے ہیں‘‘۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف جو کمر کا علاج کی غرض سے آج کل بیرون ملک مقیم ہیں نے ایک نجی تقریب میں شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ تقریب کی ویڈیو میں سابق صدر براؤن کلر کی قمیض اور سفید شلوار کے ساتھ گلے میں دوپٹہ ڈالے خوشی میں اپنی اہلیہ کے ساتھ جھوم رہے ہیں ۔ 73 سالہ سابق صدر کے مشہور گیت’’شکر ونڈا رے‘‘ پر ٹھمکوں پر عوام نے اپنے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ پرویز مشرف کے حامیوں کی جانب سے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ صدا سلامت اور صحت مند رہیں جبکہ چند ایک کا کہنا ہے کہ ’’پرویز مشرف کمر درد کے علاج کا نیا طریقہ سکھا رہے ہیں‘‘۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں لیکن عدالت کے واضح احکامات کے باوجود پکڑائی نہیں دیتے۔ کچھ مہینے پہلے بھی عدالت نے جب دباؤ بڑھایا تو سابق صدر ہسپتال جاپہنچے اور ان کی ہسپتال کے لباس میں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پھیلا دی گئیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پرویز مشرف کمر کے ایک ایسے مرض میں مبتلا ہیں جس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں اس لیے ان کا نام ای سی ایل سے نکال کر انہیں علاج کیلئے بیرون ملک جانے دیا جائے

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…