ڈسپلن کی خلاف ورزی؛ بنگلا دیشی فاسٹ بولرالامین کو وطن بھیجنے کا فیصلہ

23  فروری‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل فاسٹ بالر الامین حسین کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2015میں بنگلا دیش کے فاسٹ بولر الامین حسین سے متلعق آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ نے بی سی بی کو رپورٹ دی تھی کہ وہ 19 فروری کو مقررہ وقت رات 10 بجے کے بعد ہوٹل سے باہر پائے گئے تھے۔دوسری جانب بنگلا دیشی ٹیم کے مینیجر خالد محمود کا کہنا ہے کہ عام طور پر اگر کوئی کھلاڑی کسی وجہ سےمقررہ وقت کے بعد ہوٹل نہ آسکے یا باہر جانا چاہے تو وہ ٹیم مینیجمنٹ سے اجازت لیتا ہےلیکن الامین نے ہمیں ایسی کوئی اطلاع نہیں دی لہٰذا اس خلاف ورزی پر انہیں جلد از جلد وطن واپس بھیج دیا جائے گا جب کہ ورلڈ کپ کے اختتام پر بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ اس حوالے سے خود بھی تحقیقات کرے گا۔واضح رہے کہ الامین حسین بنگلا دیش کی جانب سے 11 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…