متحدہ عرب امارات نے معاہدے کی خلاف ورزی پر کرکٹر عثمان خان کیخلاف آغاز کردیا

28  مارچ‬‮  2024

دبئی (این این آئی)ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کہ کیا عثمان خان کی جانب سے پاکستان کے لیے کھیلنے کا ارادہ ظاہر کرنے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس کرکٹ بورڈ نہ صرف اپنے ساتھ کیے گئے معاہدے کی ممکنہ خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہا ہے بلکہ آئی ایل ٹی 20 اور ٹی 10 لیگز میں ان کی متحدہ عرب امارات کے مقامی کھلاڑی کے طور پر شرکت کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ معاہدے سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ پندرہ دن میں کرلیا جائے گا، خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں عثمان خان کو متحدہ عرب امارات میں لیگ کرکٹ کھیلنے سے متعلق پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،اگر جائزے کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی ثابت ہوتی ہے تو اس کے اثرات ان کے بطور کھلاڑی ورک پرمٹ پر بھی مرتب ہوں گے۔

عثمان خان سمجھتے ہیں کہ انہوں نے کسی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی، ان کے معاہدے میں 30 دن کے نوٹس کی مدت کے ساتھ معاہدے سے الگ ہونے کی شق بھی شامل ہے۔پی سی بی نے عثمان خان سے پوچھا کہ کیا وہ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں، جس پر انھوں نے اثبات میں جواب دیا، پیر کو ان کا نام پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹریننگ کیمپ کے لیے اعلان کردہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھا۔عثمان خان کاکول میں پاکستان ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کررہے ہیں اور انھیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں موقع دیے جانے کا امکان ہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…