اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزہ میں بچوں کے معاملے پر صلح ہوگئی

26  مارچ‬‮  2024

کراچی (این این آئی)فیملی کورٹ شرقی میں زیر سماعت اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزہ میں بچوں کے معاملے پر صلح ہوگئی ۔ فیروزخان نے بچوں کی حوالگی اورعلیزہ نے بچوں کے اخراجات کی درخواستیں واپس لے لیں۔ عدالت نے دونوں فریقین کی درخواستیں واپس لینے پر نمٹادی. دونوں کے درمیان بچوں کے لئے شریک والدین کے طرز پرحوالگی کا اتفاق ہوا ہے۔

صلح نامے کے مطابق بیٹا سلطان فیروز خان کے پاس رہیگااوربیٹی اپنی ماں کے پاس رہیگی، والدین بچوں کے ساتھ کسی وقت بھی فون، ویڈیو کال پر بات کر سکتے ہیں،خصوصی تہواروں پر دونوں والدین کو بچوں سے ملنے کی اجازت ہوگی، چھٹیوں پر بچے ملک یا ملک سے باہر جاسکتے ہیں لیکن دونوں کیاتفاق رائیسیمشروط ہوگا، بیٹے سلطان کے اخراجات مکمل طور پر فیروز خان ادا کرینگے، بچی کے لئے ہر ماہ کی 3تاریخ تک فیروز خان 75 ہزارعلیزے کے اکاونٹ میں منتقل کرنا ہونگے، بچی کے لئے دی جانی والی رقم میں سالانہ دس فیصد اضافہ کیا جائے گا، بچی کے اسکول کی فیس ڈائریکٹ فیروز خا ن خود ادا کرینگے ، ایمرجنسی کی صورت میں بھی فیروز خان پابند ہونگے کہ وہ اسپتال کے اخراجات ادا کریں، بچوں کی طبیعت کی ناسازی کی صورت میں والدین ایک دوسرے کو آگاہ کرینگے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…