9 مئی واقعات، معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، شہبازشریف

29  مئی‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ صرف 9مئی کے خوفناک واقعات نے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا اور یہ سابق وزیراعظم کے مذموم عزائم کی ناقابل تردید تائید ہے

ہمیں معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اورسخت وقت گزر چکا ہے،معیشت کو مضبوط بنانے،بروقت پالیسی مداخلتوں کے ذریعے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کی جا رہی ہیں،ہمارے لیے اصل چیلنج درآمدات پر انحصار کم کرنا اور مہنگائی کو کم کرنا ہے، جو اس وقت ممکن ہے ۔پیرکوٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھاکہ ایسا لگتا ہے کہ عمران نیازی کی معیشت اور اس کے کام کرنے والے وسیع ماحول کے بارے میں سمجھ کافی محدود ہے،معاشی چیلنجوں کو گہرا کرنے میں وہ اپنے کردار کو بھی آسانی سے بھول جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کیساتھ معاہدے کو ختم کرنے سمیت ہمیشہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی خواہش کی ہے،یہ ان کی نان سٹاپ ایجیٹیشن، لانگ مارچ اور دھرنے کی سیاست کے منفی اثرات کے علاوہ ہے جو سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کے حوالے سے معیشت پر پڑا ہے،یہاں تک کہ ملکی سرمایہ کار بھی عمران نیازی کی طرف سے جان بوجھ کر بنائے گئے ایسے غیر مستحکم ماحول میں اپنا سرمایہ لگانے سے کترائیں گے۔شہباز شریف نے کہاکہ صرف 9مئی کے خوفناک واقعات نے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا اور یہ اس کے مذموم عزائم کی ناقابل تردید تائید ہے۔

اس میں کرپشن کے کیسز کی کثرت کا ذکر نہیں ہے جن میں وہ ملوث ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں معاشی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن سخت وقت گزر چکا ہے، معیشت کو مضبوط بنانے، بروقت پالیسی مداخلتوں کے ذریعے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جہاں ضرورت ہو ہم دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر مالیاتی خلا کو ختم کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں،ہمارے لیے اصل چیلنج درآمدات پر انحصار کم کرنا اور مہنگائی کو کم کرنا ہے، جو اس وقت ممکن ہے ، جب ہم برآمدات، سرمایہ کاری اور پیداوار کو معیشت کا انجن بنائیں،یہیں سے ہماری کوششیں آگے بڑھ رہی ہیں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…