مشروبات میٹھا کرنیوالی چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 30 فیصد کرنے کی تجویز

24  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشروبات کو میٹھا کرنے والی چینی پر فیڈر ل ایکسائز ڈیوٹی 13 سے بڑھاکر 30 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

جنگ اخبار میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق تجویز کے مطابق ہر 250 ملی لیٹر پر 2 روپے کی ہیلتھ لیوی لگے گی اور کسٹم ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 40 فیصد کردی جائے گی۔ایس ایس بی جیسے کہ پانی، ہوا سےحل شدہ پانی، جوس، توانائی، مشروبات، آئس ٹی دودھ اور چینی حل شدہ دودھ اور دیگر میٹھے مواد اور فلیور ز پر 13 سے 30 فیصد اضافہ کیاجائےگا۔ یہاں یہ تذکرہ کرنا بھی بے جانہ ہوگا کہ پاکستان میں شوگرٹیکس کو اسی نمونے پر بڑھایاجارہا ہے جیسے ترقی پذیر دنیا کے دیگر ممالک میں بڑھایاجارہا ہے لیکن ذاتی مفادات والے گروپ جن کے تمام سیاسی پارٹیوں میں کنکشن موجود ہیں وہ اسے ’ میٹھے‘ پر ٹیکس اضافے کے آڑے آتے رہے۔ فیڈرل ہیلتھ لیوی لگانے کی صورت میں ماہرین نے اپنی رپورٹ میں تجویز کیا ہے کہ کیلوری والی مٹھاس 100 ملی لیٹر میں 4 گرام سے کم ہوتی ہے اور اس کے ہر100 ملی لیٹرپر2 روپے کیلوری والی مٹھاس میں اضافہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…