سکھر(این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹور روہڑی سے سستا گھی چینی ودیگر اشیاء عوام کی بجائے دوکانداروں کو فروخت کرنے کا انکشاف عملے کو ہٹا کر گھی سمیت دیگر اشیاء کی عوام کو فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شاہی بازار روہڑی میں قائم یوٹلیٹی اسٹورسے گھی
چینی سمیت دیگر اشیاء شہریوں کو دینے کی بجائے مقرر ایجنٹوں کے ذریعے ذخیرہ اندوز دوکانداروں کو فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے گزشتہ کافی عرصے سے شہریوں کو یہ شکایت ہے کہ روہڑی یوٹیلیٹی اسٹور پر سامان کی گاڑی اترتی ہے عملہ یہ کہہ کر صارفین کو ٹال دیتا ہے کہ ابھی سیٹنگ کر لیں گنتی کرلیں وغیرہ دوسرے روز جاو تو عملہ کہتا ہے کہ گھی چینی ختم ہوگیا ہے شام کو گاڑی آئے ذرایع نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی بازار روہڑی یوٹیلیٹی پر تعنات عملے نے پرایئویٹ ایجنٹ مقرر کیے ہوئے ہیں جن کے ذریعے یوٹیلیٹی کا سامان ذخیرہ اندوز دوکانداروں کو پہنچاتے ہیں جس کی وجہ سے شہری حکومت کی جانب سے فراہم . کردہ چینی گھی سمیت دیگر اشیاء سے محروم ہیں شہر کی سیاسی سماجی مذہبی حلقوں نے یوٹلیٹی اسٹور کے بالا افسران سے مطالبہ کیا کہ روہڑی یوٹلیٹی اسٹور عملے کو ہٹا کر فرض شناس عملہ تعنات کرکے عوام کو گھی چینی سمیت دیگر اشیاء کی فراہمی کو یقنی بنایا جائے۔