سہیون شریف حملہ ،کتنے خودکش بمباردرگاہ میں داخل ہوئے ؟عینی شاہدین کادلخراش انکشاف
سیہون شریف (مانیٹرنگ ڈ یسک)درگاہ لال شہبازقلندرمیں خودکش دھماکہ جس میں 72سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 250سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایاکہ درگاہ میں خودکش دھماکے لئے دوبمبارداخل ہوئے تھے لیکن ان میں سے ایک خودکش بمبارسی سی ٹی وی کیمرے کودیکھ کروہاں سے فرارہوگیاجبکہ دوسرے نے وہاں پرخود کواُڑادیا۔