ملک میں ڈیزل بحران کے حوالے سے افواہوں پر ترجمان اوگرا کا بیان بھی سامنے آگیا
لاہور ( این این آئی) اوگرا کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں ڈیزل کا کافی ذخیرہ ہے۔ایک بیان میں ترجمان اوگرا نے کہا کہ یہ ذخائر ملک میں ڈیزل کی ضروری طلب کے لیے کافی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈیزل کے محدود اسٹاکس کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔