5 بجے دکانیں بند کر دی جائیں، دکانداروں کو احکامات جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت وفاق میں دوکانیں پانچ بجے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق پنجاب کی طرح اسلام آباد میں بھی دکانیں 5 بجے بند کر دی جائیں گی تاہم کمیسٹ، ڈیلیوری اور ٹیک آوے کے ہوٹل کھلے رہیں گے۔