ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی
کوالالمپور(آن لائن) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین میں متبادل خوردنی آئلز کی قیمتوں کا گرنا ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے نومبر کے لیے سودے 0.4 فیصد گرکر 2192 رنگٹ فی ٹن طے پائے۔