ایک ہی دن میں لاہور میں کورونا وائرس سے بڑی تعداد میں اموات، مجموعی تعداد میں بھی اضافہ
لاہور (آن لائن) صوبائی دارلحکومت لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس میں مبتلا مزید 33 شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ جس کے بعد شہر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 545 اور کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 33811 تک پہنچ گئی ہے۔