پاکستان کے اہم شہرمیں سیکیورٹی ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،ایک اہلکارشہید
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاورکے علاقے تہکال میں نامعلوم دہشتگردو ں کی پولیس موبائل وین پرفائرنگ سے ایک پولیس اہلکارشہیدجبکہ دوزخمی ہوگئے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پشاورکے علاقے تہکال میں نامعلوم دہشتگردوں نے پولیس موبائل وین پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارشہیدجبکہ دوشدیدزخمی ہوگئے ۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آورماراگیاجبکہ دوسرازخمی ہوگیاہے ۔