جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

ٹیم میں نام آیا تو پاسپورٹ تک نہیں تھا، رضااللہ کے انگلینڈ پہنچنے کا حیران کن سفر

datetime 10  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر رضا اللہ نے انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلی ہی اننگز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

مردان سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی چوتھی گیند پر انگلینڈ کے تجربہ کار بلے باز جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ یوں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی ہی وکٹ کے طور پر دنیا کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شمار ہونے والے جو روٹ کی وکٹ حاصل کی۔رضا اللہ کے قومی ٹیم تک پہنچنے کا سفر بھی انتہائی دلچسپ ہے۔ رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے دورے کے لیے ان کے انتخاب کے وقت نوجوان فاسٹ بولر کے پاس پاسپورٹ موجود نہیں تھا۔ سلیکٹرز نے جب ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو ان کا موبائل فون بند ملا، جس کے بعد مبینہ طور پر ایک کوچ کو ان کے گاؤں بھیجا گیا۔صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر ان کے پاسپورٹ اور ویزے کا انتظام کیا گیا اور رضا اللہ انگلینڈ روانہ ہوگئے۔ وہاں پہنچنے کے بعد انہیں صرف اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا بلکہ براہ راست پلیئنگ الیون کا حصہ بنا دیا گیا۔نوجوان پیسر نے اپنی تیز رفتار گیندوں سے بھی سب کو متاثر کیا اور میچ کے ابتدائی مرحلے میں ان کی رفتار 92 میل فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔ کھیل کے پہلے دن کے اختتام تک رضا اللہ 2 وکٹیں اپنے نام کرچکے تھے۔

رضا اللہ نے گزشتہ سال نومبر میں پشاور کی نمائندگی کرتے ہوئے قائداعظم ٹرافی سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔ اس سے قبل مردان ڈسٹرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے ان کی صلاحیتوں نے پشاور ریجن کے کوچ عبدالرحمان کی توجہ حاصل کی تھی۔ایجبسٹن ٹیسٹ میں رضا اللہ کی عمدہ بولنگ نے سابق کرکٹرز سمیت دنیا بھر کے شائقین اور مبصرین کو متاثر کیا، جبکہ بھارتی کرکٹ ناقدین کی جانب سے بھی نوجوان پاکستانی فاسٹ بولر کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…