جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

انگلینڈ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ لیا گیا، ہوٹل کے باہر احتجاج

datetime 10  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم برطانوی شہر پورٹسماؤتھ میں ایک غیر متوقع صورتحال کے باعث خبروں کی زینت بن گئی، جہاں ہوٹل پہنچنے پر ٹیم کے ارکان کو غلط فہمی کی بنیاد پر پناہ کے متلاشی افراد سمجھ لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق تقریباً 40 غیر ملکی افراد پر مشتمل ٹیم جب میریئٹ ہوٹل پہنچی تو وہاں موجود کچھ لوگوں نے انہیں پناہ گزینوں کا گروپ سمجھتے ہوئے احتجاج شروع کردیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے مظاہرین ہوٹل کے باہر جمع ہوگئے اور صورتحال میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔معاملے کی وضاحت کے لیے ریفارم پارٹی کے کونسلر جارج میڈوک نے ہوٹل انتظامیہ سے رابطہ کیا اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کوچ سے گفتگو کی۔ بعد ازاں انہوں نے مظاہرین کو آگاہ کیا کہ ہوٹل پہنچنے والے افراد پناہ گزین نہیں بلکہ پاکستان کی نوجوان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز ہیں۔حقیقت سامنے آنے کے بعد احتجاج کرنے والے افراد چند منٹ کے اندر ہی وہاں سے منتشر ہوگئے۔ کونسلر جارج میڈوک نے اس واقعے کو انتہائی بدقسمتی پر مبنی قرار دیا۔واقعے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ حکام سے رابطہ کیا ہے، جبکہ ٹیم کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 2 سے 5 ستمبر تک انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف چار روزہ میچ میں حصہ لیا تھا، جس میں اسے 10 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم 9 ستمبر کو کھیلے گئے یوتھ ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 177 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…