اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں سفر اختتام کو پہنچ گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ سیریز کے پیشِ نظر بابر اعظم کو وطن واپسی کی ہدایت جاری کر دی ہے، جس کے باعث وہ بگ بیش لیگ کے باقی میچز میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔
بابر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ سڈنی سکسرز کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ نہایت شاندار رہا اور انہوں نے یہاں کھیل کر بھرپور لطف اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ شائقین کی جانب سے ملنے والی محبت اور سپورٹ ہمیشہ یاد رہے گی، تاہم اب قومی ذمہ داری ادا کرنے کا وقت آ چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بگ بیش لیگ میں شرکت کے دوران انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور یہ وقت ان کے کیریئر کا ایک یادگار حصہ رہے گا۔ بابر اعظم نے سڈنی سکسرز کے آنے والے میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
یاد رہے کہ بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں 11 میچز کھیلتے ہوئے 202 رنز اسکور کیے، جن میں 3 چھکے اور 19 چوکے شامل ہیں۔ ان کی واپسی کے بعد بگ بیش لیگ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی اب شریک نہیں رہا۔
A message from Babar before he heads back to Pakistan to join his national teammates in camp 🩷 pic.twitter.com/0vO0Nuokzw
— Sydney Sixers (@SixersBBL) January 22, 2026















































