ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

ویرات کوہلی نے ”300 کروڑ” کی پُرکشش آفر کیوں ٹھکرائی؟ وجہ سامنے آ گئی

datetime 10  دسمبر‬‮  2025 |

نئی دہلی(این این آئی) اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے 300 کروڑ روپے کی پرکشش آفر ٹھکرا دی جس کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی جو مشہور کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں جبکہ کئی مشہور برانڈز کے سفیر بھی۔ انہوں نے حال ہی میں 300 کروڑ روپے کی پُرکشش آفر ٹھکرا دی ہے۔

ویرات کوہلی جو گزشتہ 8 برس سے مشہور جرمن ایتھلیٹک فٹویئر برانڈ ”پوما” کے برانڈ ایمبیسڈر رہے ہیں۔ انہوں نے اس کی حال ہی میں 300 کروڑ روپے کی پُرکشش پیشکش ٹھکرا کر اس کو الوداع کہہ دیا ہے۔یہ بڑی پیشکش ٹھکرانے کی وجہ 37 سالہ کرکٹر کا کھیلوں کے کاروبار میں نیا قدم رکھنا ہے۔ انہوں نے اپنے لائف اسٹائل برینڈ ‘ون ایٹ’ کے لیے اسپورٹس ویئر کمپنی ‘اگیلیٹاس سپورٹس’ کے ساتھ پارٹنر شپ کا اعلان کرتے ہوئے 40 کروڑ انڈین روپے کی سرمایہ کاری بھی کر دی ہے۔

ویرات کوہلی نے ایکس پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ اگیلیٹاس سپورٹس کی انتظامیہ کے ہمراہ موجود ہیں اور برینڈ کی شروعات کرنے کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں انہوںنے کہاکہ میرے دل سے ایک نئے اور پُرجوش سفر کی شروعات ہو رہی ہے۔ ون ایٹ اور اگیلیٹاس کے لیے ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے، جو مقصد اور عزم سے بھرپور ہے۔ ون ایٹ اب اپنے نئے گھر اگیلیٹاس کی طرف بڑھ رہا ہے۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…