ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کا ایئر انڈیا میں سفر نہ کرنے کا مشورہ

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

نئی دلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے لوگوں کو ایئر انڈیا میں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد سراج نے کہا کہ ایئر انڈیا کی پرواز IX 2884 جسے گواہاٹی سے حیدرآباد کیلئے صبح سات بجکر 25منٹ پرروانہ ہونا تھی، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے مسلسل تاخیر کا شکار رہی۔

محمد سراج نے کہا کہ بار بار پوچھنے کے باوجود ایئر لائن کی جانب سے کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی، چار گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی نہ کوئی اپ ڈیٹ دی گئی اور نہ ہی متبادل انتظام کیا گیا، جس کے باعث درجنوں مسافر ایئرپورٹ پر شدید مشکلات سے دوچارہوئے ۔بھارتی فاسٹ بولر نے کہا کہ ایئر انڈیا میں سفر کرنا میرا انتہائی مایوس کن تجربہ ہے اور میں کسی کو بھی یہ پرواز لینے کا مشورہ نہیں دوں گا۔محمد سراج کے پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…