ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی خاتون باکسر نے عالمی باکسنگ فائٹ جیت لی

datetime 5  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی سطح پر پاکستان کے باکسرز کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، خاتون باکسر نے بھی پاکستان کا کا نام بلند کرنے میں اپنا حصہ ڈال دیا۔ کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی عالیہ سومرو نے بین الاقوامی باکسنگ فائٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہونے والی پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں عالیہ سومرو نے مدمقابل تھائی باکسر سوتھیڈا گنایانوچ کو ناک آؤٹ کر کے فتح اپنے نام کر لی۔ ٹی ایل باکسنگ پرموشن کے تحت ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں عالیہ سومرو نے پروفیشنل باکسنگ کی دس راؤنڈز کی فائٹ کے چوتھے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی۔عالیہ سومرو کا تعلق لیاری کے علاقے کلاکوٹ سے ہے، ڈبلیو بی اے ایشیا کے 105 پونڈ کی کیٹگری میں کامیابی پانے والی عالیہ سومرو اس قبل کئی ممالک میں مقابلے جیت کر پاکستان کا نام بلند کر چکی ہیں۔

عالیہ سومرو کی اگست میں بھارتی خاتون باکسر کے ساتھ چیلنج فائٹ طے ہے، کامیابی کے بعد عالیہ سومرو نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، قوم کی دعاؤں اور سپورٹ سے انڈین باکسر کو بھی شکست دے کر اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کرنے کی کوشش کروں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…