جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کراچی کی برقعہ بیٹر نے لڑکوں کو بھی ناکوں چنے چبوا دیئے، ویڈیو وائرل

datetime 16  اپریل‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)کراچی کی رہائشی فائزہ اعظم خان نے اپنی شاندار کرکٹ صلاحیتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان باہمت لڑکی فائزہ اعظم خان کرکٹ سے اپنی محبت کے بارے میں بتارہی ہیں، جنہوں نے ہر اس میدان میں لڑکوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پیشے کے اعتبار سے بینک افسر فائزہ نے حال ہی اپنی کرکٹ مہارت دکھاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مداحوں نے انکی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔

فائزہ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ پیشے کے اعتبار سے بینکر ہیں اور محض ہفتے میں ایک دن انہیں کرکٹ کھیلنے کا ملتا ہے، جس کیلئے وہ فریئر ہال آتی ہیں اور اپنے کرکٹ کو شوق پورا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔فائزہ نے کہاکہ کھیل کے دوران لوگ انکی کارکردگی کو سراہتے ہیں لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا کوئی بدنظمی ہوئی ہو، انہوں نے کہاکہ 3 سال سے باقاعدہ کرکٹ کھیلنے کی تربیت حاصل کر رہی ہوں تاہم میری پہچان یہاں برقعہ پہن کر بیٹنگ اور فیلڈنگ کرنا ہے۔نوجوان کرکٹر نے کہا کہ میں نے گھر والوں کی مکمل حمایت سے یہ سفر شروع کیا۔

برقعہ میری پہچان ہے، لیکن یہ میری صلاحیتوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ تمام خواتین کو پتہ چلے کہ پردہ اور کھیل دونوں ایک ساتھ ممکن ہیں۔مختصر سی ویڈیو میں فائزہ کو کور ڈرائیو، پل شاٹ، ہک کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ نہایتی پروفیشنل انداز میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کررہی ہیں۔فائزہ کی کرکٹ کوچ شازیہ خان نے کہاکہ فائزہ کی ٹیکنک کسی بھی قومی سطح کی کھلاڑی جیسی ہے، اگر انہیں موقع ملا تو وہ پاکستان کیلئے قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گی۔دوسری جانب فائزہ کی ہمت کی کہانی سوشل میڈیا پر کئی پلیٹ فارمز نے شیئر کی ہے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…