جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی رینکنگ، کئی ماہ سے نہ کھیلنے والے فخر زمان پر قسمت مہربان ہوگئی

datetime 16  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کردی جس میں فخر زمان نے سائیڈ لائن ہونے کے باوجود ایک درجہ ترقی کرلی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق کئی ماہ سے ایکشن میں نظر نہ آنے کے باوجود فخر زمان 623 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کر کے 17ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ٹیسٹ رینکنگ میں امام الحق، محمد رضوان اور صائم ایوب نے اپنی پوزیشنز برقرار رکھی اور بالترتیب 20، 22 ، 23ویں نمبر پر رہے۔

ایک روزہ میچ کی بات کی جائے تو رینکنگ میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر روہت شرما ، شبھمن گل براجمان ہیں۔ون ڈے بولنگ رینکنگ میں حارث رؤف 585 پوائنٹس کے ساتھ 18ویں نمبر پر آئے جبکہ نسیم شاہ ترقی کے بعد 50ویں، وسیم جونیئر دو درجے ترقی کے بعد 59ویں پوزیشن پر آگئے۔محمد نواز 72ویں نمبر پر بدستور موجود ہیں۔ شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ اْن کی جگہ سری لنکا کے مہیش تھیکشانا نے لے لیا۔

افغانستان کے راشد خان اور بھارت کے کلدیپ یادوو بدستور پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔ٹی ٹوینٹی میں بابر اعظم 6 درجہ ترقی کے بعد اپنے ساتھی اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے جبکہ صائم ایوب کی 57ویں پوزیشن برقرار رہی۔رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹراوس ہیڈ پہلے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے جبکہ بھارت کے تلک ورما تیسرے نمبر پر رہے۔ٹی 20 رینکنگ میں شاہین آفریدی ترقی کے بعد 21 ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ حارث رؤف اور عباس آفریدی تنزلی کے بعد 29 ، 44 نمبر پر آگئے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…