نئی دہلی (این این آئی)اسپیڈ گن کی غلطی نے بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کو دنیا کا تیز ترین بولر بنا دیا۔ایڈیلیڈ میں اّسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اسپیڈ گن میں ٹیکنیکل غلطی دیکھنے میں آئی۔ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 24 ویں اوور میں اسپیڈ گن نے محمد سراج کی گیند کی رفتار ناقابلِ یقین دکھائی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
اسپیڈ گن پر محمد سراج کی گیند کی رفتار 181.6 کے ایم پی ایچ دکھائی گئی۔دراصل ایسا اسپیڈ گن میں ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ہوا۔واضح رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز گیند پھینکنے کا ریکارڈ پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر کے پاس ہے جنہوں نے 161.3 کے ایم پی ایچ کی رفتار سے بولنگ کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔