ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی،پاکستان نے آئی سی سی، بھارت کا مجوزہ ہائبرڈ ماڈل یکسر مسترد کردیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے تیار کردہ ہائبرڈ ماڈل کا پلان یکسر مسترد کردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پی سی بی نے جمعے کے روز شیڈول آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں نیا پلان لانے کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کردیا ہے کہ کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں نئے پلان کے ساتھ آئے، ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ پاکستان بار بار بھارت جاکر کھیلے اور بھارت پاکستان نہ آئے۔

قبل ازیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے رات گئے قذافی اسٹیڈیم کے تفصیلی دورے میں نئے تعمیرکردہ اسٹیپ کا معائنہ کیا اور اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں جس کے بعد ایف ڈبلیو او کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پروجیکٹ کا مجموعی طور پر 70 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے، انکلوژرز کے اسٹیپ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، مین بلڈنگ کے فلورز مکمل کرلیے گئے ہیں اور پویلین و باکسز کا کام بھی آخری مرحلے میں داخل ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایک مرتبہ چیمپینز ٹرافی پر سخت مقف دہرایا اور واضح کیا کہ اگربھارت پاکستان میں نہیں کھیلیگا توپاکستان بھی بھارت جاکر نہیں کھیلیگا۔محسن نقوی نے بتایا کہ آئی سی سی میٹنگ میں جو بھی فیصلہ آیا، اس پر حکومتی ہدایات کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…