جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے افغان اسپنر راشد خان نے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔شاہین آفریدی دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پلیئر ا?ف سیریز قرار پانے والے فاسٹ بولر حارث رؤف پندرہویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے روہت شرما کی بدستور دوسری پوزیشن ہے۔ پاکستان کے صائم ایوب ٹاپ 100 کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے۔ زمبابوے کے خلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد صائم ایوب کی رینکنگ میں 90 ویں پوزیشن ہوگئی۔ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی رینکنگ میں دو درجے ترقی ہوئی اور وہ پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ساؤتھ افریقہ کے کگیسو ربادا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ جوش ہیزل ووڈ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

پاکستان کے نعمان علی کا رینکنگ میں 9 واں نمبر برقرار ہے۔ ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز تین درجے ترقی کے بعد 11 ویں اور کیمار روچ چار درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر آگئے۔آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔بھارت کے یشسوی جیسوال دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 2 درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر آگئے۔ سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد 8ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…