دبئی (این این آئی)کھیلوں کی دنیا سے پاکستان کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی، پاکستان بیس بال یونائیٹڈ کلاسک کا چمپیئن بن گیا۔بیس بال یونائیٹڈ کلاسک کے فائنل میں پاکستان نے 1ـ12 سے متحدہ عرب امارات کوشکست دی،ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم ناقابل شکست رہی۔
پاکستان کی فتح پر میدان میں شائقین نے جشن مناتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔متحدہ عرب امارات میں ہونے والے بیس بال یونائیٹڈ کلاسک ٹورنامنٹ میں 9 ممالک نے شرکت کی۔پاکستانی پلیئرز نے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ کامیابی کی خوشی میں رقص کیا اور میدان میں سجدہ شکرانہ بھی ادا کیا۔