جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بابراعظم کا اعزاز، بیٹ میلبرن گراؤنڈ کے لانگ روم میں نمائش کیلئے رکھا جائیگا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

میلبرن (این این آئی)پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کا بیٹ میلبرن کرکٹ گراونڈ کے لانگ روم میں رکھا جائے گا۔ ایم سی جی حکام نے بابراعظم کو لانگ روم کے لیے بیٹ عطیہ کرنے کو کہا جس کے بعد بابر نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں استعمال ہونیوالا بیٹ عطیہ کردیا۔ایم سی جی حکام کے مطابق بابراعظم کا بیٹ میلبرن کرکٹ گراونڈ کے لانگ روم میں رکھا جائے گا۔

ایم سی جی لانگ روم میں ڈان بریڈ مین، ڈیوڈ بون، جیک ہوبز اور برائن لارا کے بیٹ بھی نمائش کے لیے موجود ہیں۔ اس حوالے بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ میرے لیے یہاں کے لانگ روم میں بیٹ رکھنا اعزاز کی بات ہے، ایم سی جی سے میری کافی یادیں وابستہ ہیں، یہ بہترین گراؤنڈز میں سے ایک ہے جب کہ دنیا کے عظیم بیٹرز کے بیٹس کے ساتھ میرا بیٹ رکھا جانا اعزاز کی بات ہے۔ واضح رہے کہ بابراعظم نے 2022کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میلبرن میں کھیلا تھا۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…