اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملتان ٹیسٹ میں اپنے ڈیبیو پر مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام نے شاندار سنچری اسکور کی، جس پر سابق کپتان بابر اعظم کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔بابر اعظم کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے کامران غلام نے اپنی انتخاب کو درست ثابت کرتے ہوئے 118 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
کامران غلام کی سنچری نے ان کے ڈیبیو کو یادگار بنا دیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے۔بابر اعظم نے کامران غلام کی سنچری کے بعد سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا، “کامران نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔”