منگل‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2024 

ویرات کوہلی نے کرکٹ کا ایک اور بڑا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانپور (این این آئی )ویرات کوہلی نے اپنے ہم وطن لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں منفرد اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے اپنے شاندار کیریئر میں ایک اور سنگ میل اس وقت عبور کیا جب انہوں نے بنگلادیش کے خلاف کانپور میں دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن بین الاقوامی کرکٹ میں 27 ہزار رنز مکمل کیے۔

کوہلی نے یہ کارنامہ صرف 594 اننگز میں حاصل کیا اور اس طرح لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 623 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ویرات کوہلی 600 سے کم اننگز میں 27 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔تیز ترین 27 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں سے ویرات کوہلی نے 594 اننگز’سچن ٹنڈولکرنے 2۔ 623 اننگز ‘کمار سنگاکارانے 3۔ 648 اننگز اوررکی پونٹنگ نے4۔ 650 اننگز میں اتنے رنز بنائے۔



کالم



ہرقیمت پر


اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…