جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

147 سالہ تاریخ’ سچن کا اہم ریکارڈ کوہلی کی دسترس میں اّگیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں بھگوان کا درجہ رکھنے والے سچن ٹنڈولکر کے سب سے بڑے ریکارڈ مڈل آرڈر بیٹر ویرات کوہلی محض 58 رنز دور ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔کوہلی اس سیریز میں بین الاقوامی کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کے کرکٹ میں 27 ہزار رنز مکمل کرنے محض 58 رنز درکار ہیں، ٹنڈولکر بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے تیز 27,000 رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔انہوں نے یہ اعزاز 623 اننگز (یعنی 226 ٹیسٹ اننگز، 396 ون ڈے اور ایک ٹی20 اننگ) میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

دوسری جانب ویرات کوہلی اب تک تمام فارمیٹس میں 591 اننگز کھیل کر 26 ہزار 942 رنز بنارکھے ہیں، اگر کوہلی اگلی 8 اننگز میں میں مزید 58 رنز بنالیتے ہیں تو وہ سب سے کم اننگز میں 27 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیں گے جبکہ لیجنڈری بلے باز کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔

کوہلی بین الاقوامی کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں 600 سے کم اننگز میں 27,000 رنز تک پہنچنے والے پہلے کرکٹر بن جائیں گے، اب تک ٹنڈولکر کے علاوہ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 27,000 سے زائد رنز بنارکھے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…