بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پیرا لمپکس، قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر ایرانی ایتھلیٹ گولڈ میڈل سے محروم

datetime 9  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)فرانس میں جاری پیرا لمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں ایران کے صادق بیت صیا کو قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر ڈس کوالیفائی کردیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی اتھلیٹ نے 47.64 میٹر کی تھرو پھینک کر پیرا اولمپک ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ جیت کے جشن کے دوران قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر انہیں میڈل سے محروم کردیا گیا۔

اس حوالے سے پیرا اولمپک کی قانونی کمیٹی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ صادق بیت صیا کو غیر مناسب طرز اور جھنڈا دکھانے پر ایونٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔ایرانی ایتھلیٹ کی جگہ جیولین تھرو مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے بھارت کے نودیپ سنگھ کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ پیرا ایتھلیٹ نودیپ سنگھ نے 47.32 کی جیولین تھرو کی تھی۔دوسرے نمبر پر چین کہ سن پیڑیانگ رہے جنہوں نے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ عراق کے نخیلاوی ولڈان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…