ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ارشد ندیم اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے ، ویڈیو وائرل

datetime 9  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو فائنل میں تاریخی جیت کے بعد پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم زار و قطار رو پڑے۔27 سالہ ارشد 92.97 میٹر کی تھرو کرکے پاکستان کی تاریخ میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے انفرادی ایتھلیٹ بن گئے اور گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پر امید ارشد نے نا صرف یہ کارنامہ انجام دیا بلکہ اولمپک کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد کی جیت کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کھلاڑی کو خوشی کے آنسو بہاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتنے کے بعد سابق چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی سے مل کر رو پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔خیال رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوادیا۔پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے ہی دلوایا تھا۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…